Advertisement
Advertisement
Advertisement

قوم کی ہر بیٹی ملک کے لیے رحمت ہے، شہریار آفریدی

Now Reading:

قوم کی ہر بیٹی ملک کے لیے رحمت ہے، شہریار آفریدی

رہنما تحریک انصاف و سابق وزیر شہریار خان آفریدی نے کہا ہے کہ قوم کی ہر بیٹی ملک کے لیے رحمت ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسکیم تھری میں رہنما تحریک انصاف و سابق وزیر شہریار خان آفریدی نے ویمن ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھر کو غیرت مند ماں، باپ اور باحیاء بیٹیاں عزت دیتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ قوم کی بیٹیاں غدار و منافقین کے لیے سامنے آئیں، قوم کی بیٹیاں ان لوگوں پر لعنت بھیجیں جنہوں نے اپنی ماں کا سودا کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اللہ قوم کی بیٹیوں کو شاد آباد رکھے۔

اس کے علاوہ سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری نے بھی ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ایک بار پھر عمران خان سچے ثابت ہوئے، عمران خان کے نام پر ووٹ لینے والے لوٹوں نے منڈی میں کشمیر بیچا۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ آج وہ لوگ نا اہل ہوگئے اور عبرت کا نشانہ بنے، لوٹا کریسی کر کے پنجاب اور وفاق میں پی ٹی آئی حکومت گرائی، کچھ خواتین نے بھی اپنا ضمیر بیچا اور عبرت بنی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم واحد مسلم ملک ہیں جو اسلام کے نام پر بنا، حق اور سچ کی جنگ میں سب سے بڑا کردار ہماری خواتین کا ہے، سب سے زیادہ نوجوان خواتین پاکستان میں ہیں، عمران خان پاکستان کی آزاد خارجہ پالیسی کی جنگ لڑ رہے تھے۔

قاسم خان سوری نے کہا کہ کیا امریکہ پاکستان میں سازش کے تحت رجیم چینج کرتا رہے گا؟ ساری عوام اس امپورٹڈ حکومت سے نجات حاصل کرنے کے لیے نکل پڑی ہے، ملتان کے خطاب میں آج اسلام آباد مارچ کا فیصلہ ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر