Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہنگامی صورتحال میں پی ڈی ایم اے ہمہ وقت الرٹ رہتی ہے، میر ضیاء اللہ لانگو

Now Reading:

ہنگامی صورتحال میں پی ڈی ایم اے ہمہ وقت الرٹ رہتی ہے، میر ضیاء اللہ لانگو
میر ضیاء اللہ لانگو

صوبائی حکومت نے تعلیم کو اولین ترجیح بنایا ہے، وزیر داخلہ بلوچستان

میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ ہنگامی صورتحال میں پی ڈی ایم اے ہمہ وقت الرٹ رہتی ہے۔

مشیر داخلہ وپی ڈی ایم اے میر ضیاء اللہ لانگو نے جنگلا ت میں لگی آگ پر قابو پانے پر تمام اداروں کی کارکردگی پر اظہار اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آگ بجھانے میں فا ئیر فائیٹرز،پاک فوج اورایف سی کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اے کے عملے اور افسران نے دن رات محنت کرکے اطمینان بخش کردار ادا کیا، اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ مشترکہ کاوشوں سے ایک بہت بڑے چیلنج سے نمٹا گیا۔

مشیر داخلہ وپی ڈی ایم اے کا کہناتھا کہ وزیراعلی بلوچستان خود تمام صورتحال کی نگرانی کررہے تھے، محکمہ جنگلات پی ڈی ایم اے پاک فوج ایف سی انتظامیہ مقامی لوگوں اور رضا کاروں کی آگ بجھانے کی انتھک محنت قابل تحسین ہے۔

میر ضیاء اللہ لانگو کا یہ بھی کہنا تھا کہ حکومت ایران کے مشکور ہیں جس نے فائر فائیٹر جہاز فراہم کیا جس سے آگ بجھانے میں کامیابی ہوئی، شیرانی کی جنگلات میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔

Advertisement

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ آگ پر بروقت قابو نہ پانے کی صورت میں بڑے پیمانے پر نقصان کاخدشہ تھا، آگ بجھانے کے بعد نقصانات کے ازالے کے لئے سروے شروع کیا جائیگا۔

انہوں نے کہا کہ سیلاب،زلزلے کے دوران ،برف باری اور بارشوں سمیت دیگر ہنگامی صورتحال میں پی ڈی ایم اے ہمہ وقت الرٹ رہتی ہے۔

مشیر داخلہ وپی ڈی ایم اے میر ضیاء اللہ لانگو کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان حکومت نے جاں بحق افراد کی لواحقین کو فی کس 10لاکھ روپے کا اعلان کیا ہے، آگ سے متاثرہ افراد کی امداد و بحالی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سندھ پولیس کی گھوٹکی میں بڑی کارروائی ، 12 بدنام زمانہ ڈاکو مارے گئے
سیکیورٹی فورسز سے متعلق بیان ، محسن نقوی کا سہیل آفریدی سے معافی کا مطالبہ
صحت کی دیکھ بھال انسان کی پیدائش سے شروع ہوتی ہے، مصطفیٰ کمال
ٹرمپ کی شٹ ڈاؤن پالیسی، سیکڑوں پروازیں معطل، ایئرلائنز مشکلات کا شکار
27 آئینی ترمیم پر مشاورت کیلیے پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس دوبارہ شروع
پاک افغان مذاکرات میں پش رفت ، دفتر خارجہ نے ڈیڈ لاک کی تردید کر دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر