
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے کہا ہے کہ استور ویلی روڈ ریجنل اکنامک کوریڈور کی حیثیت رکھتا ہے۔
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کی زیرصدارت اہم اجلاس ہوا جس میں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کو نیسپاک کی جانب سے استور ویلی روڈ کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔
خالد خورشید نے کہا کہ استور ویلی روڈ کے حوالے سے ورک پلانگ تیار کرکے اس پلان پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ استور ویلی روڈ ریجنل اکنامک کوریڈور کی حیثیت رکھتا ہے جس سے سیاحت کو فروغ ملے گا۔
خالد خورشید نے پروجیکٹ ڈائریکٹر استور ویلی روڈ کو ہدایت کرت ہوئے کہا کہ استور ویلی روڈ 15جون تک ٹینڈر کا عمل شروع کیا جائے۔
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے مزید کہا کہ زمینوں کے معاوضوں کی ادائیگی کے عمل کو جلد شروع کریں جبکہ جون استور شغرتھنگ شاہراہ کا ٹینڈر کا عمل جون تک شروع کریں اور تین دنوں میں ورک پلان کو حتمی شکل دیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News