Advertisement
Advertisement
Advertisement

کل شہر میں تاریخ کا سب سے بڑا حقوق کراچی کارواں ہوگا، حافظ نعیم الرحمن

Now Reading:

کل شہر میں تاریخ کا سب سے بڑا حقوق کراچی کارواں ہوگا، حافظ نعیم الرحمن
حافظ نعیم الرحمن

حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ کل شہر میں تاریخ کا سب سے بڑا حقوق کراچی کارواں ہوگا۔

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے 29 مئی کے حقوق کراچی کارواں کے حوالے سےلیاقت آباد میں قائم استقبالیہ کیمپ کا دورہ و میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لیاقت آباد کراچی کی وہ مارکیٹ ہے جو کراچی کے ٹیکس میں سب سے زیادہ ٹیکس دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اہل کراچی کئی برسوں سے نظر انداز ہورہا ہے، تمام تر مسائل کے باوجود یہ اجڑا ہوا اور لوٹا ہوا شہر پورے ملک خو چلاتا ہے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی کا کہنا تھا کہ کراچی کے عوام کو بنیادی حقوق سے محروم کیا گیا ہے اور اس میں تمام پارٹیاں ملوث ہیں۔

حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ کراچی کے عوام پر سب سے بڑا ظلم اس کی آبادی کو کم کرکے آدھی آبادی کردی گئی ہے، آدھی آبادی کے لحاظ سے وسائل اور اسمبلیوں میں نمائندگی دی جاتی ہے۔

Advertisement

انہوں نے یہ بھی کہا کہ کراچی کی آبادی کو درست شمار کرلیا جائے تو وزیراعلیٰ کراچی اور حیدرآباد سے بھی منتخب ہوسکتا ہے۔

حافظ نعیم الرحمن کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم کی متفقہ حکومت نے کراچی کی جعلی مردم شماری کو نوٹیفائی کروایا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ آج 17 سال ہوگئے پانی کے ایک بوند کا بھی اضافہ نہیں کیا گیا، کے الیکٹرک نے لوٹ مار کا بازار گرم کیا ہوا ہے اور اووربلنگ کرکے ظلم ڈھایا ہوا ہے اور اس سب کے باوجود پرائیوٹ کمپنی کو تو گیس فراہم کی جاتی ہے لیکن گھروں میں گیس نہیں ملتی۔

امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ کارکنان ڈور ٹو ڈور عوامی رابطہ مہم چلارہے ہیں اور حق دو کراچی تحریک کی دعوت دے رہے ہیں جبکہ اس وقت پورے کراچی میں حقوق کراچی کارواں کے حوالے سے کیمپس لگائے گئے ہیں،کل شہر میں تاریخ کا سب سے بڑا حقوق کراچی کارواں ہوگا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ صوبے میں حکومت اور اپوزیشن جماعتیں بلدیاتی انتخابات سے فرار چاہتی ہے، جماعت اسلامی کا واضح موقف ہے کہ 24 جولائی خو حیدرآباد اور کراچی میں بلدیاتی انتخابات کروائے جائیں۔

حافظ نعیم الرحمن کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی اور سندھ حکومت کے درمیان ہونے والے معاہدے پر عمل درآمد کروایا جائے اور جن شقوں پر مذاکرات چل رہے ہیں اس پر بھی ایک ماہ میں عمل در آمد کیا جائے۔

Advertisement

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کا مزید کہنا تھا کہ کراچی منی پاکستان ہے ، پورے پاکستان کو چلاتا ہے۔ ہمیں ہمارا حق دیا جائے، کراچی کے عوام اپنی فیملیز کے ساتھ حقوق کراچی کارواں میں شرکت کریں۔

اس موقع پر سکریٹری کراچی منعم ظفر خان ،امیر جماعت اسلامی ضلع گلبرگ وسطی فاروق نعمت اللہ ، سکریٹری ضلع کامران سراج ، ،صدر رٶف کریانہ مارکیٹ شاہ زیب فاروقی،صدر جیولرز ایسوسی ایشن لیاقت آباد اکرم قریشی، فنانس سیکریٹری اسمال ٹریڈرز لیاقت آباد بابر بنگش،سکریٹری اطلاعات زاہد عسکری ودیگر بھی موجود تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
ٹی ایل پی کے سابق ٹکٹ ہولڈرز کا پُر تشدد سیاست سے لاتعلقی کا اعلان
پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی سیاست میں مضبوط پوزیشن میں ہے، بلاول بھٹو
پاکستان کی خودمختاری کا بھرپور دفاع کیا جائے گا، ترجمان وزیر خارجہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر