
اختیارولی خان نے کہا ہے کہ عمران کی انتشاری سیاست پاکستان کے لیے نقصان دہ ہے۔
ترجمان مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا و رکن اسمبلی اختیارولی خان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عمران نیازی کا خیبرپختونخوا کے عوام کو اپنی سیاست کیلئے استعمال کرنا چاہتے ہیں۔
اختیارولی خان نے کہا کہ عمران نیازی پختونخوا کے معصوم عوام کی زندگیوں پر سیاست بند کریں۔
ترجمان مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ عمران اپنی سیاست کے عروج کے بعد غروب کی طرف تیزی سے گامزن ہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ گرفتاری کے ڈر سے بنی گالہ کا سورما وزیراعلی ہاؤس کے پی میں چھپ کر بیٹھ گیا، خیبرپختونخوا کے وسائل کو مزید انتشاری سیاست کیلئے استعمال نہیں کرنے دینگے۔
اختیارولی خان نے کہا کہ عمران انتشاری سیاست کے ذریعے پاکستان کے وجود کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں، مارچ اور جلسے بہت ہو گئے اب سیاست کے نام پر انتشار کو آہنی ہاتھ سے نمٹا جائیگا۔
ترجمان مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا و رکن اسمبلی اختیارولی خان نے مزید کہا کہ عمران نے ملک کو ہر طرح سے بہت نقصان پہنچایا مزید تماشہ نہیں کر سکتے، عمران ایک خود پرست اور فاطرالعقل انسان ہیں انکو پاگل سمجھ کر ہی ڈیل کرنا ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News