سراج الحق نے کہا ہے کہ حالات اسی طرح رہے تو بڑے نقصان کا اندیشہ ہے۔
اپنے ایک بیان میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ ملک کو بندگلی سے نکالنے کے لیے قومی ڈائیلاگ شروع کیا جائے۔
سراج الحق نے کہا کہ پہلے مذہبی تشدد کی بات کی جاتی تھی، آج سیاسی تشدد پروان چڑھ رہا ہے۔
امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ حالات اسی طرح رہے تو بڑے نقصان کا اندیشہ ہے، سیاست میں گالم گلوچ، بدزبانی اور گھٹیا گفتگو کے استعمال ہو رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی معاشرے میں ایسے کلچر کی اجازت کسی صورت نہیں ہونی چاہیے، جسے بھی حکومت ملی اس نے مقننہ،عدلیہ اور الیکشن کمیشن کو استعمال کرنے کی کوشش کی۔
سراج الحق کا کہنا تھا کہ معیشت تباہ اور ادارے کمزور ہو چکے ہیں۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ ڈالر کی اونچی پروان جاری، 195تک پہنچ گیا ہے اور ملک آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک کی ڈکٹیشن پر چل رہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
