حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ حقیقی آزادی مارچ چوروں کا خاتمہ کرے گی۔
قائد حزب اختلاف سندھ حلیم عادل شیخ ممکنا طور پر آنسو گیس شیل کے نقصانات سے بچنے کے لئے پشاور کی باڑہ مارکیٹ سے حفاظتی سامان خریدنے پہنچے۔
اس موقع پر قائد حزب اختلاف سندھ حلیم عادل شیخ نے کہا کہ یہ سامان ہم اپنی حفاظت کے لئے خرید رہے ہیں، فاشسٹ حکومت پر امن مظاہرین کو نشانہ بنا سکتی ہے۔
حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ امپورٹڈ حکومت کی ٹانگیں کاپنا شروع ہوگئی ہیں۔
قائد حزب اختلاف سندھ حلیم عادل شیخ کا مزید کہنا تھا کہ حقیقی آزادی مارچ کو روکنے کے لئے طاقت کا استعمال کیا جارہا ہے، حقیقی آزادی مارچ چوروں کا خاتمہ کرے گی۔
پی ٹی آئی رہنما امین اللہ موسی خیل، ارسلان بروہی، رانا وسیم ، عامر ابڑو بھی ان کے ہمراہ موجود ہے۔
دوسری جانب پی ٹی آئی کے آزادی لانگ مارچ کو ناکام بنانے کیلئے حکومت نے کمر کس لی ہے، ایک طرف گرفتاریوں کا سلسلہ شروع تو دوسری طرف شہر اقتدار کی اہم شاہراہوں کو کینٹینر ز لگا کر بند کیا جا رہا ہے۔
علاوہ ازیں اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنوں کو ہراساں کرنے سے روک دیا، عدالت نے آئی جی اسلام آباد، چیف کمشنر اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو نوٹس جاری کردیئے۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈپٹی کمشنراورآئی جی اسلام آباد کو ہدایت کی کہ کسی پی ٹی آئی کارکن کو غیر ضروری ہراساں نہ کریں۔
واضح رہے کہ عمران خان کی جانب سے لانگ مارچ کے اعلان کے بعد پولیس نے لاہور سمیت پنجاب، کراچی اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کے گھروں پر چھاپے مارے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق پولیس کی کارروائیوں کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے درجنوں کارکنوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
