Advertisement
Advertisement
Advertisement

مریم اورنگزیب آئی ایم ایف سے پیٹرول کی قیمتوں پر معاہدہ سامنے لے آئیں

Now Reading:

مریم اورنگزیب آئی ایم ایف سے پیٹرول کی قیمتوں پر معاہدہ سامنے لے آئیں
مریم اورنگزیب

وزیراطلاعات مریم اورنگزیب گزشتہ حکومت کا آئی ایم ایف سے پیٹرولیم قیمتوں پر معاہدہ سامنے لے آئیں۔

اپنے ایک بیان میں وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ پچھلی حکومت نے آئی ایم ایف سے 30روپے پیٹرولیم ڈیویلپمنٹ لیوی عائد کا وعدہ کیا تھا۔

وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم ڈیویلپمنٹ لیوی سے 610 ارب روپے سالانہ جمع کرنے کا ہدف رکھا گیا جبکہ موجودہ حکومت نے 17 فیصد سیلز ٹیکس ڈراپ کردیا۔

اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ ہم نے سیلز ٹیکس صفر کردیا ہے اور اگر سیلز ٹیکس اور پی ڈی ایل پر عمل ہوتو پیٹرول 264 روپے لیٹرہو۔

وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ یہی آئی ایم ایف سے معاہدہ کیا گیا تھا، اس کے ساتھ ایف بی آر کی طرف سے 17 فیصد سیلز ٹیکس عائد کیا جانا تھا۔

Advertisement

واضح رہے کہ شہباز شریف حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا ہے، نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات بارہ بجے سے ہوگا۔

قیمتوں میں اضافے کے بعد  پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 209 روپے 86 پیسے، ڈیزل 204 روپے 15 پیسے ، لائٹ ڈیزل 178 روپے 03 پیسے اور مٹی کا تیل 181 روپے 94 پیسے  ہوگئی ہے۔  نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات بارہ بجے سے ہوگا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ حکومت کو پیٹرول اور ڈیزل کی سبسڈی کی مد میں کافی نقصان ہورہا ہے اس پر نظر ثانی ضروری ہے، آج بھی ڈیزل پر 54 روپے فی لیٹر سبسڈی دے رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اور شوکت ترین نے آئی ایم ایف سے جو معاہدہ کیا اس کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ناگزیر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پیٹرول اور ڈیزل پر 91 ارب روپے کی سبسڈی دی جارہی ہے، عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے۔

وزیرخزانہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ حکومتی ریلیف پیکج کے تحت یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی70 روپے فی کلو اور آٹا 40 روپے کلو ملے گا جبکہ چاول، دالوں گھی کی سبسڈی کچھ عرصہ مزید چلے گی مگر چینی اور آٹے کی سبسڈی پورا سال چلے گی۔

Advertisement

وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا مزید کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کی جانب سے گزشتہ حکومت کودی گئی ایمنسٹی اسکیم  آج سے ختم ہوگئی ہے، رواں ماہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ ہوجائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
واپڈا کا حب کینال 48 گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ، شہر قائد میں پانی کی فراہمی معطل رہنے کا امکان
الجومَیع کی دیوانگی، کراچی کو یرغمال بنالیا گیا، ریاستِ پاکستان کی عزت داؤ پر
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
مذاکرات کے دوران دراندازی ناقابل قبول ، سیکیورٹی ذرائع کا شدید ردعمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر