پاکستان کے موجودہ حالات کے تناظر میں ہر 3 میں سے 2 پاکستانی اپنا مستقبل محفوظ تصور کرتے ہیں۔
گیلپ سروے کی رپورٹ کے مطابق ہر 3 میں سے 2 پاکستانی مستقبل کے حوالے سے محفوظ تصور کرتے ہیں جو کہ عالمی اوسط (42 فیصد )سے نمایاں طور پر زیادہ ہے۔
یہ نتائج دنیا بھر میں ’دی ورلڈ وائیڈ انڈیپنڈنٹ نیٹ ورک آف مارکیٹ ریسرچ‘ کے ذریعے کیے گئے ایک بین الاقوامی سروے میں سامنے آئے ہیں۔
دی ورلڈ وائڈ انڈیپینڈینٹ نیٹ ورک آف مارکیٹ ریسرچ ہر براعظم میں مارکیٹ ریسرچ اور رائے عامہ سروے منعقد کرنے والا ایک عالمی ادارہ ہے۔
ادارے کی جانب سے سالانہ ورلڈ سروے شائع کیا گیا ہے۔ اس سروے میں دنیا بھر سے 24 ممالک کے باشندوں نے شرکت کی جس میں 19 ہزار 422 افراد کی رائے اور عقائد کا تحقیقی جائزہ لیا گیا۔
پاکستان میں یہ اس سروے سے متعلق فیلڈ ورک 5 سے 8 اپریل تک کیا گیا جس میں 500 افراد سے ان کی رائے معلوم کی گئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
