پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے بعد بننے والی نئی حکومت سے عوام کی اکثریت ناخوش نظر آتی ہے۔
پی ٹی آئی کی جانب سے بھی موجودہ حکومت سے بارہا فوری انتخابات کروانے پر زور دیا جارہا ہے۔
اس حوالے سے گیلپ پاکستان نے ایک سروے کیا جس میں الیکشن سے متعلق عوامی رائے جاننے کی کوشش کی۔
سروے رپورٹ کے مطابق 76 فیصد پاکستانی ملک میں جلد انتخابات کے خواہش مند ہیں جبکہ 24 فیصد کا ماننا ہے کہ انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہونے چاہیئں۔
یہ سروے 30 مئی سے 13 جون کے درمیان کیا گیا جس میں ملک بھر سے 1200 سے زائد افراد نے حصہ لیا ۔
سروے میں 78 فیصد پاکستانی پی ٹی آئی کو سڑکوں کے بجائے تمام مسائل بات چیت کے ذریعے حل کرنے کا مشورہ دیتے بھی نظر آئے البتہ 22 فیصد عوام احتجاج کی حامی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
