
سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ ایوان کو فوت ہو جانے والے سینیٹرز کی فیملی کے لیے کچھ کرنا چاہیے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سلیم مانڈوی والا نے ایوان بالاء اجلاس سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر سکندر علی میندھرو سیاسی گھرانے کا ایک خوبصورت نام تھا، ڈاکٹر سکندر میندھرو پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ شروع سے کھڑے رہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بہت سے سینیٹرز ایوان میں آئے اور چلے گئے، ایوان کو فوت ہو جانے والے سینیٹرز کی فیملی کیلئے کچھ کرنا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ چیئرمین سینیٹ کے آفس سے فوت ہونے والے سینیٹرز کیلئے کوئی حکمت عملی آنی چاہیے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News