Advertisement
Advertisement
Advertisement

خورشید جونیجو نے بلدیاتی انتخابات میں خود پر لگے دھاندلی کے الزامات کو مسترد کر دیا

Now Reading:

خورشید جونیجو نے بلدیاتی انتخابات میں خود پر لگے دھاندلی کے الزامات کو مسترد کر دیا

پاکستان پیپلز پارٹی ضلع لاڑکانہ کے صدر ایم این اے خورشید جونیجو نے بلدیاتی انتخابات میں خود پر لگے دھاندلی کے الزامات کو مسترد کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ سے منتخب ایم این اے نے ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے خود پر لگے دھاندلی کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ مخالفین نے مجھ سے منسوب کر کے ایک ویڈیو وائرل کی جس کی مذمت کرتا ہوں، مجھ پر اپنے گاؤں دھامراہ کی پولنگ اسٹیشن پر جاکر زبردستی ووٹ کاسٹ کروانے اور ٹھپے لگوانے کی وڈیوز ایڈٹ کر کے بنائی گئیں۔

ایم این اے خورشید جونیجو نے کہا کہ پولنگ والے دن مخالفین نے جھگڑے کی منصوبہ بندی کرتے ہوئے تین مرتبہ مرد و خواتین کی پولنگ بند کروائی، پونے پانچ بجے جب گاؤں پہنچا تو ووٹرز کی شکایت پر پولنگ اسٹیشن آیا تو مخالفین نے وڈیو بنائی لیکن اس کے ساتھ چند جعلی وڈیوز ایڈٹ کر کے جوڑ دیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایڈٹ شدہ ویڈیو کو پہلے ویب چینلز پر چلا کر وائرل کیا گیا، الیکشن کمیشن اس بات کا نوٹس لے میں کردار کشی کرنے والوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کروں گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News

Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی پی ارکان کے 27ویں آئینی ترمیم پر تحفظات، حکومت سے اتحاد ختم کرنے کا مشورہ
27 ویں آئینی ترمیم: وزیراعظم شہباز شریف اتحادی رہنماؤں کو اعتماد میں لیں گے
کنٹرول لائن کے دونوں اطرف کشمیری عوام آج یوم شہداء جموں منارہے ہیں
صدرمملکت اور وزیراعظم کایوم شہدائے جموں پر خصوصی پیغام
پاک افغان مذاکرات کا دوسرا دور استنبول میں آج ہو گا، خواجہ آصف کی بھی شرکت متوقع
پاکستان نے اینٹی ڈرون جیمر گن تیار کر لی ، ایکسپو نمائش میں متعارف کروا دی گئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر

بلوچستان کے تعمیراتی منصوبوں پر برق رفتاری سے کام جاری رہے گا، اسعد محمود

Now Reading:

بلوچستان کے تعمیراتی منصوبوں پر برق رفتاری سے کام جاری رہے گا، اسعد محمود

اسعد محمود نے کہا ہے کہ بلوچستان کے تعمیراتی منصوبوں پر برق رفتاری سے کام جاری رہے گا۔

اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر مواصلات اسعد محمود نے بلوچستان میں این ایچ اے کے زیارت ، کیج ، ہرنائی اور سنجاوی منصوبے کے کنٹریکٹر کمیپ پر دہشتگرد حملے کی مذمت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم دہشتگردوں کے ان حملوں سے قطعاً مرعوب نہیں ہوں گے۔

اسعد محمود نے کہا کہ بلوچستان کے جاری تعمیراتی و ترقیاتی منصوبوں کو بلاتاخیر مکمل کرایا جائے گا، تعمیراتی عمل میں مصروف انجینئرز، ماہرین تعمیرات اور دیگر کارکنوں کو مکمل تحفظ دیا جائے گا۔

وفاقی وزیر مواصلات نے دہشتگردوں کے حملے میں ہونے والے جانی نقصان پر انتہائی افسوس کا اظہار کیا اور تعمیراتی عمل میں مصروف کنٹریکٹر کو یقین دلایا کہ لاپتہ افراد کا جلد سراغ لگا کردہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچانے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی۔

Advertisement

انہوں نے تعمیراتی کمپنی کے شہید اور زخمی ورکرز کے لواحقین سے اظہار ہمدردی بھی کیا اور کہا کہ ملزموں کا سراغ لگا کر انہیں کڑی سزا دی جائے گی۔

وفاقی وزیر مواصلات اسعد محمود کا مزید کہنا تھا کہ دہشتگردوں کی مذموم کارروائیاں تعمیراتی عمل میں ہر گز رکاوٹ نہیں ڈال سکتیں، بلوچستان کے تعمیراتی منصوبوں پر برق رفتاری سے کام جاری رہے گا۔

واضح رہے کہ بلوچستان میں رات گئے مذکورہ تعمیراتی منصوبے کے 42 ویں کلومیٹر پر واقع منصوبے کے کنٹریکٹر عمر جان اینڈ کمپنی کے کیمپ آفس پر دہشتگردوں نے حملہ کیا اور وہاں موجود تعمیراتی مشینری کو آگ لگا دی۔ دہشتگردوں کی تعداد15سے20بتائی جارہی ہے۔حملے کے نتیجہ میں کمپنی کا ایک ورکر شہید اور 2 شدید زخمی ہوئے جبکہ4افراد تاحال لاپتہ ہیں۔