Advertisement
Advertisement
Advertisement

نیب ترامیم سے سب سے زیادہ فائدہ شریف خاندان کو ہونے جا رہا ہے، قاسم خان سوری

Now Reading:

نیب ترامیم سے سب سے زیادہ فائدہ شریف خاندان کو ہونے جا رہا ہے، قاسم خان سوری

پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صدر قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ نیب ترامیم سے سب سے زیادہ فائدہ شریف خاندان کو ہونے جا رہا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صدر قاسم خان سوری نے پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مریم صفدر جھوٹوں کی رانی ہے اس کو عدالتوں نے دس سال کے لئے نااہل کیا ہے، مریم صفدر نے جھوٹ بولا کہ میں والد کی تیمارداری کرنے جاؤں گی اور یہاں گھوم پھر کر قوم کو گمراہ کر رہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ نیب ترمیم کرنے سے چوروں کی 1100 ارب کی چوری پر کوئی ہاتھ نہیں ڈال سکے گا، نیب ترامیم سے سب سے زیادہ فائدہ مریم صفدر اور اس کے کرپٹ خاندان کو ہونے جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کرائم منسٹر شہباز شریف کو وزیراعظم بننے والے دن جیل میں جانا تھا، ان چوروں نے اسمبلی میں بیٹھ کر  اپنے احتساب کے قوانین خود ہی بدل ڈالے، اس مافیا نے پاکستان کی خودداری کو بیچ ڈالا اور عوام پر مہنگائی کا عذاب نازل کر دیا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان کو مسلط کرنے والوں سے قوم یہ سوال کرتی ہے کہ عمران خان جیسے صادق و امین شخص کی جگہ ان چوروں اور لٹیروں کو ہی لانا تھا؟ چوروں کے اس گلدستے کو عمران خان کبھی نہیں چھوڑے گا اور ان کا کڑا احتساب ہو گا۔

Advertisement

واضح رہے اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ بہت گہرا اور ناقابلِ تلافی صدمہ پہنچا ہے بیچارے کو، جتنی محنت اس نے شہباز شریف پر جھوٹے کیسز بنا کر ان کو فاؤل پلے کے ذریعے میدان سے آوٹ کرنے پر کی تھی لیکن اللّہ نے وہ چال اسی پر الٹ دی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان عادت ڈالو کیونکہ اب اسی حسد اور صدمے میں آپ کی باقی زندگی بھی گزرنے والی ہے، انشاءاللّہ!

مریم نواز کا کہنا تھا کہ نیند میں بھی نیوٹرل نیوٹرل کا راگ الاپا کرے گا جبکہ بڑبڑایا کرے گا کہ شہباز شریف نے سفیر کو کیک کھلایا، شہباز شریف نے شیروانی پہن لی، شہباز شریف وزیر اعظم بن گیا۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے عمران خان پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ عمران یہی کہتے رہیں گے، خرم دستگیر نے یہ کہ دیا، امریکا نے سازش کردی، دھاندلی ہو گئی، قسم سے ان کی ذہنی حالت پر ترس آنے لگا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعظم کا پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی تاریخی سطح عبور کرنے پر اظہار مسرت
بلوچستان میں ہتھیار ڈالنے والے فتنہ الہندستان کے دہشتگرد کے اعترافی بیان میں ہوش رُبا انکشافات
پنجاب یونیورسٹی لاہور میں ڈی جی آئی ایس پی آر‏ کا دورہ، طلبا اور انتظامیہ کا پرتپاک استقبال
شہرقائد میں مطلع جزوی ابرآلود، موسم مرطوب رہنے کا امکان
سی پیک اب حکومت سے حکومت نہیں، کاروبار سے کاروبار تعلقات پر مبنی ہوگا، احسن اقبال
پاکستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر