شہر میں ڈکیتیوں کی وارداتوں میں اس حد تک اضافہ ہو گیا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز بھی اب غیر محفوظ ہونے لگے۔
تفصیلات کے مطابق حیدرآباد کے یوٹیلیٹی اسٹورز میں دو ماہ میں تین سے زائد ڈکیتی کی وارداتیں رپورٹ ہو چکی ہیں۔
لطیف آباد نمبر 12 میں دوران ڈکیتی واردات کی سی سی ٹی وی بول کو موصول ہو گئی جس میں دیکھا گیا کہ دو نامعلوم ڈکیت خریداری کی نیت سے یوٹیلیٹی اسٹور میں داخل ہوئے اور منہ پر رومال اوڑھ کر یوٹیلیٹی اسٹاف کو اسلحے کے زور پر یرغمال بنایا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈکیت یوٹیلیٹی اسٹور کے اسٹاف کو یرغمال بنا کر 40 ہزار سے زائد کی کیش رقم لوٹ کر فرار ہو گئے۔
پولیس کی جانب سے روایتی طور پر ابتدائی تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
