رہنما تحریک انصاف عالیہ حمزہ نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن ن لیگ کے گٹھ جوڑ سے ووٹر فہرستوں میں ہیر پھیر کر رہا ہے۔
عالیہ حمزہ نے اپنے بیان میں کہا کہ الیکشن کمیشن نے لوگوں کے ووٹ خود بخود دوسری جگہ منتقل کر دیے۔
ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ الیکشن کمیشن کی جانب سے ووٹ منتقلی کا نوٹس لے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے کارکنان کے دوسرے حلقوں میں ووٹ منتقل کر دیے گئے ہیں۔
عالیہ حمزہ نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن عوام پر شب خون مار رہا، اس کے بھیانک نتائج نکلیں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی ریاض حیدر نے الیکشن کمیشن پر ووٹر لسٹ سے نام خارج کرنے کا الزام لگا دیا ہے۔
رکن سندھ اسمبلی ریاض حیدر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مجھے ہمارے ایک ووٹر کی جانب سے شکایت موصول ہوئی تھی، ووٹر کا ووٹ ضلع وسطی سے ضلع جنوبی منتقل کر دیا گیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ اپنی تسلی کے لیے اپنا ووٹ چیک کرنے کے لیے میسج بھیجا، میسج آیا فوتگی کی تصدیق ہونے پر آپ کا نام ووٹر لسٹ سے خارج کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ میری فوتگی کی تصدیق کس نے کی؟
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
