
وزیر مملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ ایف اے ٹی ایف کے مطابق پاکستان کی کارکردگی توقعات کے مطابق ہے۔
حنا ربانی کھر نے ویڈیو بیان میں کہا کہ گزشتہ 3 روز سے پاکستان کا وفد ایف اے ٹی ایف پلینری میں شرکت کے لیے جرمنی میں موجود ہے، پاکستان کے 2018 اور 2021 کے ایکشن پلانز اور ان کی تکنیکی ایویلیوایشن پر یہاں غور کیا گیا، مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی ہے کہ ایف اے ٹی ایف نے متفقہ طور پر پاکستان کے ایکشن پلان کے تمام نکات پر پاکستان کو کلئیر کر دیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس کے ساتھ ہی ہمارا ایف اے ٹی ایف کے طریقہ کار کے مطابق گرے لسٹ سے نکلنے کا عمل شروع ہوتا ہے، اس طریقہ کار کے مطابق ایف اے ٹی ایف کی ایک ایویلیوایشن ٹیم پاکستان بھیجی جاے گی، ہماری کوشش ہے کہ اکتوبر پلینری سے قبل یہ ٹیم پاکستان میں اپنا کام مکمل کر کے رپورٹ جمع کرائے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے ان کی ٹیم کے آرام و آسائش کی یقین دھانی کرائی ہے، اکتوبر پلینری سائیکل میں ہمارا گرے لسٹ سے نکلنے کا پراسیس اختتام پزیر ہو جاے گا، اب پاکستان فائنانشل ریگولری سسٹم کا حصہ بن جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News