
صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے وزیر اعظم آزاد جموں وکشمیر سردار تنویر الیاس خان کی ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں تفصیلی ملاقات ہوئی۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ مقبوضہ کشمیر کی سنگین صورتحال اور یاسین ملک کو عمر قید کی سزا پر بھرپور انداز میں کوششیں کی جائیں گی۔
اس موقع پر صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور وزیر اعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس خان نے اس امر کا بھی کیا کہ آزادکشمیر میں گڈ گورننس کے قیام اور عوام کی خوشحالی اور ریاست کی تعمیر و ترقی کے لئے مل کر کوششیں کی جائیں گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News