
سرگودھا میں انتظامیہ اوقات کار کی خلاف ورزی کرنے والے ہوٹلز اور دکانداروں کے خلاف کریک ڈاؤن کر رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سرگودھا میں انتظامیہ نے اوقات کار کی خلاف ورزی کرنے والی 15 دکانیں سیل کیں جبکہ 15 سے زائد دکاندار گرفتار کیے۔
اس موقعے پر اسسٹنٹ کمشنر شوکت عظیم ٹیم کے ہمراہ رات کو شہر بھر کا دورہ کرتے رہے۔
حکومتی پالیسی کی خلاف ورزی کرنے پر فرائی چکس، سب وے، زری ہائوس، سٹار شوز، مسٹر ونگ اور ٹیسٹ پوائنٹ سمیت 15 دکانوں کو سیل کروا دیا۔
گرفتار کئے گئے تاجر تھانوں میں منتقل ہو گئے جن پر اب مقدمات درج کئے جائینگے۔
اے سی شوکت عظیم نے کہا کہ تاجر حکومت کے مقرر کردہ اوقات کار 9 بجے کی پابندی یقینی بنائیں، خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News