الیکشن کمیشن نے سندھ بلدیاتی انتخابات کی سخت مانیٹرنگ کرنیکا فیصلہ کر لیا جبکہ الیکشن کمیشن کے دفاتراتوار کو بھی کھلے رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی ہدایات کے مطابق سندھ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے مانیٹرنگ سخت کرنے کے احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں، سندھ بلدیاتی انتخابات اور پی کے 7 سوات کے ضمنی انتخاب میں پولنگ کے دن اسلام آباد میں سیکریٹریٹ کھلا رہے گا۔
فیصلے کے مطابق چیف الیکشن کمشنر،سیکریٹری الیکشن کمیشن اوراسپیشل سیکریٹری کے دفاتر 26 جون اتوار کو کھلے رہیں گے جبکہ مانیٹرنگ ونگ کے علاوہ لوکل گورنمنٹ ونگ، آئی ٹی، الیکشن ونگ اور انتظامیہ کے دفاتر بھی کھلے رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پہلے مرحلے میں نواب شاہ، سکھر،لاڑکانہ ،سانگھڑ،نوشہرو فیروز،شکار پوراورجیکب آباد سمیت 14 اضلاع میں بلدیاتی الیکشن 26 جون کو ہونگے جبکہ دوسرے مرحلے میں کراچی اور حیدرآباد ڈویژن کے 16 اضلاع میں انتخابات ہوں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
