Advertisement
Advertisement
Advertisement

تاجر دوست حکومت رات 9 بجے مارکیٹ بند کرنے کا نوٹیفکیشن واپس لے، اجمل بلوچ

Now Reading:

تاجر دوست حکومت رات 9 بجے مارکیٹ بند کرنے کا نوٹیفکیشن واپس لے، اجمل بلوچ
اجمل بلوچ

آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اجمل بلوچ نے کہا ہے کہ تاجر دوست حکومت رات 9 بجے مارکیٹ بند کرنے کا نوٹیفکیشن واپس لے۔

اجمل بلوچ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حکومت وفاق، پنجاب اور سندھ میں کاروبار بند کرنے کا نوٹیفکیشن واپس لے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کے تاجر آج رات 9 بجے کاروبار بند کرنے کے خلاف سپر مارکیٹ میں مظاہرہ کریں گے،

انہوں نے کہا کہ کے پی کے اور بلوچستان حکومت کے کاروبار بند نہ کرانے پر دل سے شکر گزار ہیں۔

اجمل بلوچ نے کہا کہ تاجر دوست حکومت کا کاروباری طبقے کے خلاف 144 کا استعمال سمجھ سے بالاتر ہے، حکومت رات 9 سے 10 بجے تک بجلی بند کر لے کاروبار بند نہ کرائے، اگر تو مقصد بجلی بچانا ہے تو رات 9 سے 10 بجلی بند کرنا بہترین فارمولا ہے۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ اگر رات 9 بجے کاروبار بند کرنا آئی ایم ایف کی شرط ہے تو پھر ہمارا اللہ ہی حافظ ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پیپلزپارٹی نے 27 ویں مجوزہ آئینی ترمیم کی کن شقوں پراتفاق نہیں کیا؟
27 ویں آئینی ترمیم ، وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج ، پی پی کی تجاویز پر غور ہوگا
پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس سیف کا مالدیپ کی بندرگاہ کا دورہ
پاکستان اپنے اصولی موقف پر ڈٹ گیا ، استنبول مذاکرات میں ڈیڈلاک برقرار
سندھ پولیس کی گھوٹکی میں بڑی کارروائی ، 12 بدنام زمانہ ڈاکو مارے گئے
سیکیورٹی فورسز سے متعلق بیان ، محسن نقوی کا سہیل آفریدی سے معافی کا مطالبہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر