Advertisement
Advertisement
Advertisement

حکومت کا 30 جون سے قبائلی اضلاع میں صحت کارڈ پروگرام ختم کرنے کا اعلان

Now Reading:

حکومت کا 30 جون سے قبائلی اضلاع میں صحت کارڈ پروگرام ختم کرنے کا اعلان

صوبائی وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت کی جانب سے قبائلی اضلاع کے لوگوں کو اب تک کا سب سے خطرناک جھٹکا ملا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر خزانہ تیمور جھگڑا نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ قبائلی اضلاع میں صحت کارڈ کا پروگرام کپتان عمران خان کی حکومت نے شروع کیا تھا لیکن اب امپورٹڈ حکومت نے اعلان کیا ہے کہ 30 جون سے وہ یہ پروگرام قبائلی اضلاع میں ختم کر رہی ہے۔

صوبائی محکمہ صحت نے صحت کارڈ پروگرام سے متعلق وفاقی محکمہ صحت کو خط ارسال کیا کہ قبائلی اضلاع کے عوام کو صحت کارڈ پروگرام میں شامل کرنے کے عزم کا دوبارہ اعادہ کرتے ہیں کیونکہ قبائلی اضلاع کے عوام کو صحت کارڈ پروگرام میں شامل کرنا وفاق سے ملنے والے فنڈز سے مشروط ہے۔

خط میں کہا گیا کہ ضم شدہ اضلاع کو صحت کارڈ میں شامل کرنے کے تمام انتظامات اور ڈیٹا مکمل ہے، وفاق حکومت قبائلی عوام کے لیے ضروری فنڈز مہیا کرے، فنڈز نہ ملنے کی صورت میں آئندہ مالی سال میں قبائلی عوام کو صحت کارڈ کی سہولت فراہم نہیں ہو سکے گی۔

خط میں یہ بھی لیکھا گیا کہ صوبائی وزیر خزانہ تیمور جھگڑا یہ معاملہ وفاقی وزیر صحت کے سامنے اٹھائیں گے۔

Advertisement

وفاقی محکمہ صحت نے صحت کارڈ سے متعلق صوبائی محکمہ صحت کو خط ارسال کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے خیبر پختونخوا کے قبائلی اضلاع کو صحت کارڈ پروگرام میں شامل کرنے کی منظوری دے دی ہے، صوبائی محکمہ صحت قبائلی اضلاع میں صحت کارڈ کی سہولیات فراہم کرنے کو یقینی بنائے، فنڈز سے متعلق معاملات صوبائی حکومت براہ راست متعلقہ وفاقی ڈویژنز کے ساتھ طے کرے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کا کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
خضدار؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 14 سے زائد دہشت گرد ہلاک، درجنوں زخمی
طوفان شکتی کی شدت میں مزید اضافہ، کراچی سے 390 کلومیٹر دور، سمندر میں طغیانی کا امکان
ن لیگ، پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے میں تاحال ناکام
پی آئی اے نے برطانوی آپریشن کا باضابطہ اعلان کردیا
پاکستان ہمیشہ سے فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور ہمیشہ ان کا ساتھ دیتا رہے گا، وزیرِ اعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر