وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے ضم اضلاع کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر محمد علی سیف نے کتاب رونمائی تقریب میں شرکت کی، انہوں نے ڈاکٹر صادق اللہ وزیر کی لکھی کتاب گرینڈ کمپلیکیشنز کی تقریب رونمائی کا افتتاح کیا۔
بیرسٹر سیف کا اس موقعے پر کہنا تھا کہ کتب بینی کے ذریعے معاشرے میں تخلیقی آئیڈیاز کو پروان چڑھایا جا سکتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ رواں سال وفاقی حکومت نے ضم اضلاع کے حوالے سے اپنا وعدہ ایفا نہیں کیا، قبائلی اضلاع کے لیے مختص فنڈز میں کمی وفاقی حکومت کی سوچ کی عکاسی کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت فنڈز کی کمی کے باوجود ضم اضلاع میں ترقی کا سفر جاری رکھے گی، جب تک وفاق میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت تھی ضم اضلاع کو فنڈز مل رہے تھے، ضم اضلاع کے لیے مختص فنڈ سے 20 بلین روپے کی کٹوتی کر کے وفاقی حکومت نے اپنی نیت واضح کر دی ہے۔
محمد سیف نے مزید کہا کہ وفاقی بجٹ انتہائی غیر سنجیدہ ہے جس کا عوام پر منفی اثر پڑے گا۔
تقریب میں وزیرستان انلائٹنگ ویلفئیر ایسوسی ایشن حکام سمیت دیگر اعلیٰ شخصیات نے شرکت کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
