
خواجہ سرا سے زیادتی کرنے والے پولیس اہلکار کو گرفتار کر کے اس پر ایف آئی آر درج کرنے کے احکامات دیے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ رمنا میں خواجہ سرا سے جنسی امتیاز برتنے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز نے خواجہ سراؤں کے وفد سے ملاقات کی جس میں ملزم کانسٹیبل مجاہد فلک کے خلاف فوری ایف آئی آر درج کرنے کے احکامات دیے گئے اور قانون کے مطابق گرفتار کیا گیا۔
ڈی آئی جی آپریشنز نے خواجہ سراؤں کو اس بات کی یقین دیھانی کروائی کہ اختیارات سے تجاوز اور جنسی امتیاز برتنے والے افسر کے خلاف بلا تفریق کارروائی ہو گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News