
سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ قیام پاکستان کا مقصد پورا کرنے کے لیے نوجوان آگے بڑھیں۔
سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے معروف عالم دین مولانا عبدالحکیم مرحوم کی یاد میں منعقدہ سیمینار میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مولانا عبد الحکیم کی دینی، سیاسی، ملی خدمات کو یاد رکھا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمیں ایسی شخصیات کو یاد رکھنا چاہیے، انہوں نے ظلم وجبر کا مقابلہ کیا، نوجوان نسل کو ایسی شخصیات اور جدوجہد سے روشناس کرانے کے لیے ایسے سیمینار وقت کی ضرورت ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو آج گمراہ کیا جا رہا ہے اور ان پر پیسے خرچ کیے جا رہے ہیں، اس کو روکنے کے لیے ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔
مولانا عبدالغفور نے کہا کہ ہمارے کارکنان پوچھتے ہیں کہ عمران پھر جلسے کر رہا ہے کہیں پھر اقتدار میں تو نہیں آ رہا؟ ہم انکو کہتے ہیں ہماری ایک ہی جدوجہد ہے جو ہمیشہ جاری رہے گی اور وہ یہ کہ نئی نسل کو اسلام کے بارے میں آگاہ کرنا، یہ سب سے ضروری ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News