Advertisement
Advertisement
Advertisement

عالمی عدالت انصاف یاسین ملک کے معاملے کا نوٹس لے، مشعال ملک

Now Reading:

عالمی عدالت انصاف یاسین ملک کے معاملے کا نوٹس لے، مشعال ملک
مشعال حسین ملک

مشعال حسین ملک نے کہا ہے کہ عالمی عدالت انصاف یاسین ملک کے معاملے کا نوٹس لے۔

حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال حسین ملک نےاپنے ایک بیان میں کہا کہ یاسین ملک کو دہشگرد کہنا بھارتی بوکھلاہٹ ہے۔

انہوں نے کہا کہ سید علی گیلانی کے جسد خاکی سے ڈرنے والا بھارت،یاسین ملک کی حق گوئی سے خوفزدہ ہے۔

مشعال حسین ملک کا کہنا تھا کہ بھارت جبر زبردستی کے ذریعے کشمیری قوم کو غلام نہیں بنا سکتا، بھارت تحریک آزادی کو کچلنا چاہتا ہے۔

حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ نےکہا کہ بھارت کے کالے قوانین و عدالتی نظام عالمی تقاضوں کے منافی ہے۔

Advertisement

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہزاروں بے گناہوں کے قاتل کلبھوشن یادیو کا کیس عالمی عدالت انصاف میں سنا جا سکتا ہے تو لاکھوں کشمیریوں کے قتل اور لاکھوں کشمیریوں کی توانا آواز یاسین ملک کا کیس بھی عالمی عدالت میں سنا جائے۔

حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال حسین ملک نے مزید کہا کہ عالمی برداری اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر حل کروائے جبکہ عالمی عدالت انصاف یاسین ملک کے معاملے کا نوٹس لے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر