ڈیرہ اسماعیل خان میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ پر عوام کا پارا ہائی ہو گیا، اہلیان چاہ سید منور شاہ نے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ پر شدید احتجاج کر رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی بعض علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔
غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور بار بار ٹریپنگ پر شدید احتجاج کرتے ہوئے مظاہرین نے مین روڈ ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کر دیا۔
خواتین مظاہرین کا کہنا تھا گھنٹوں گھنٹوں لوڈ شیڈنگ نے عوام کا جینا حرام کر دیا ہے۔ پانچ منٹوں میں صرف دو منٹ بجلی آتی ہے، بجلی کی ٹرپنگ سے گھریلو الیکڑانک اشیاء جل رہی ہے۔
خواتین مظاہرین کا کہنا تھا کہ واپڈا اہلکار چور اور کرپٹ ہیں، واپڈا کے اہلکاروں کے فری یونٹس فوری ختم کئے جائیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اب مذاکرات کے نام پر مزید دھوکہ نہیں کھائیں گے، ناروا لوڈ شیڈنگ کے مکمل خاتمے تک احتجاج جاری رہے گا۔
مظاہرین نے کہا کہ ہمیں پتہ ہے کہ چاہ سید منور شاہ کے ساتھ سوتیلی ماں کا سلوک کس کے کہنے پر کیا جا رہا ہے، واپڈا اہلکار اور سیاستدان مزے لوٹ رہے ہیں عوام پر گیس اور بجلی بند کر دی جاتی ہے۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ عمران خان کے دور میں بجلی کہ یہ حالت نہیں تھی جو اب اس چوروں کی حکومت میں ہے، جب سے چوروں کا ٹولہ ملک پر مسلط ہوئے عوام زلیل و خوار ہو گئی ہے۔
مظاہرین کا مزید کہنا تھا کہ اگر کل دس بجے تک ہمارا بجلی کا مسئلہ حل نہ ہوا تو شدید احتجاج کر کے گرڈ کا گھیراؤ کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
