Advertisement
Advertisement
Advertisement

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس: مقبوضہ کشمیر کے مہاجرین کیلئے سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری

Now Reading:

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس: مقبوضہ کشمیر کے مہاجرین کیلئے سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری

اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کے مہاجرین کیلئے 3.09 ارب کی سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری دے دی گئی۔

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ملک بھر میں یکساں ٹیرف کے اطلاق کی منظوری دی گئی، یونیفارم ٹیرف کا اطلاق کے الیکٹرک کے صارفین پر بھی ہو گا، کے الیکٹرک تین ماہ کیلئے صارفین سے 57 پیسے فی یونٹ اضافی وصول کرے گا۔

اجلاس میں حکومتی آئی پی پیز کی مالی ضروریات کیلئے 17 ارب روپے جاری کرنے کی منظوری، کے الیکٹرک صارفین کیلئے سہ ماہی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی منظوری، وزیراعظم اسسٹنس پیکیج کے تحت شہداء کے اہلخانہ کیلئے 1.22ارب کی گرانٹ کی منظوری، ویکسئن کی خریداری کیلئے فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف امیونائزیشن کو 6.13 ارب کی فراہمی کی منظوری اور مقبوضہ کشمیر کے مہاجرین کیلئے 3.09 ارب کی سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری دی گئی۔

منعقدہ اجلاس میں وزراء کالونی میں تعمیر اور مرمت کیلئے اضافی فنڈز کی فراہمی کی سمری مسترد، وزارت داخلہ کے جون تک کے اخراجات کیلئے 5.69 ارب کی سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری، آئی پی پیز کو ادائیگیوں کیلئے 96.13 ارب کی سپلمنٹری گرانٹ کی منظوری اور این سی او سی کے تحت میڈیا مہم کیلئے 4 کروڑ روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں کیبنٹ ڈویڑن کے 6 سکواڈرن کیلئے 12.58 کروڑ کی سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری، وزارت خارجہ کیلئے 3.75 ارب کی بجٹ گرانٹس کی منظوری، ایس سی او کیلئے 37.9 کروڑ کی ضمنی گرانٹ کی منظوری اور پاکستان ریلوے کیلئے 5 ارب کی ضمنی گرانٹس کی منظوری بھی دے دی گئی۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر