وفاقی وزیر آبی وسائل سید خورشید شاہ نے داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کا دورہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق سید خورشید شاہ نے اس موقعے پر ڈائی ورشن ٹنل اور پاور ہاؤس کمپلیکس پر تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔
وفاقی وزیر نے داسو کے دورے پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ داسو پاکستان کی اقتصادیات کے لیے اہم منصوبہ ہے، داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ سے 2026 میں بجلی کی پیداوار شروع ہو جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ پراجیکٹ پر ملازمتوں میں مقامی لوگوں کو ترجیح دی جائے۔
وفاقی وزیر برائے آبی وسائل نے داسو پراجیکٹ کے دورے میں مقامی لوگوں سے بھی ملاقات کی۔
چیئرمین واپڈا نوید اصغر چودھری بھی دورے میں وفاقی وزیر کے ہمراہ تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
