
ادارہ شماریات نے آئندہ ماہ ملک میں نئی مردم شماری کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع شماریات ڈویژن کے مطابق ادارہ شماریات پاکستان نے 15 جولائی سے ملک میں ساتویں مردم شماری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نئی مردم شماری ڈیجیٹل طریقے سے کی جائے گی۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ شماریات بیورو کی مردم شماری کے حوالے سے صوبوں سے مشاورت جاری ہے۔ سندھ اور پنجاب کے وزرائے اعلیٰ کی ملاقات جلد متوقع ہے۔
ذرائع شماریات ڈویژن کا کہنا ہے کہ ملک بھر کی 628 تحصیلوں اور 156 اضلاع میں ڈیجیٹل مردم شماری کی جائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News