حیدرآباد میں بارش سے نمٹنے کے لئے ضلعی انتظامیہ حرکت میں آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق حیدر آباد میں واسا نے مرکزی نالوں کی صفائی کا عمل شروع کر دیا، رات کے اوقات میں نالوں سے گندگی اور کچرا نکالنے کا عمل جاری بھی جاری ہے۔
واسا کا کہنا ہے کہ سٹی، لطیف آباد اور قاسم آباد میں نالے صاف کئے جا رہے ہیں اور صفائی کا مقصد بارش کے پانی کی بروقت نکاسی ہے۔
واسا نے کہا کہ شدید بارشوں کی پیشنگوئی پر نمٹنے کے انتظامات بھی کئے جا رہے ہیں، اس سلسلے میں پمپنگ اسٹیشنز پر جرنیٹرز کو ریڈی کر دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
