Advertisement
Advertisement
Advertisement

ذوالحج کا چاند نظر نہیں آیا، عید الاضحیٰ 10 جولائی کو ہو گی

Now Reading:

ذوالحج کا چاند نظر نہیں آیا، عید الاضحیٰ 10 جولائی کو ہو گی

 ملک بھر میں کہیں سے بھی ذوالحجہ کا چاند نظر نہیں آیا جس کا باضابطہ اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے کردیا۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے مطابق آج ملک میں ذوالحجہ کا چاند نظر نہیں آیا لہٰذا یکم ذوالحجہ سن 1443 ہجری  یکم جولائی اور عیدالاضحیٰ بروز اتوار 10 جولائی کو  ہوگی۔

اس سے قبل چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی محکمہ موسمیات میں ہوا جس میں مرکزی اور  زونل ہلال کمیٹیوں کےارکان، محکمہ موسمیات اور  دیگر متعلقہ اداروں کے حکام بھی شریک ہوئے۔ اجلاس میں تمام مکاتب فکر کے علماء سمیت چیف میٹرولوجسٹ بھی شریک تھے۔

ملک بھر کے کسی بھی حصے سے مرکزی اور زونل کمیٹیوں کو چاند کی رویت سے متعلق شہادتیں موصول نہ ہوئیں۔ مقررہ وقت ختم ہونے کے بعد چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے پریس کانفرنس کر کے چاند نظر نہ آنے کا باضابطہ اعلان کیا۔

دوسری جانب سعودی عرب میں ذوالحجہ سن 1443 ہجری کا چاند نظر آگیا۔ سعودی عرب کے چیف ماہر فلکیات عبداللہ خدیری نے اجلاس کی سربراہی کی جس کے بعد ملک کے مختلف حصوں سے چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہونے کا اعلان کیا گیا۔

Advertisement

واضح رہے کہ سیکرٹری رویت ہلال ریسرچ کونسل  خالد اعجاز مفتی نے پیش گوئی کی تھی کہ ہلال کی رویت صرف اُس وقت ہوتی ہے جب اُس کی عمر غروبِ آفتاب کے وقت 19 گھنٹوں سے زائد ہو۔

انہوں نے کہا کہ ہلال کی رویت کیلئے غروبِ شمس اور غروبِ قمر کا درمیانی فرق 40 منٹ سے زائد، چاند کا زمین سے زاویائی فاصلہ کم از کم 6 ڈگری اور چاند کا سورج سے زاویائی فاصلہ کم از کم 10 ڈگری ہونا چاہئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تیل و گیس کی تلاش ، 80 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع
27 ویں آئینی ترمیم پیر کو پارلیمنٹ میں پیش کی جا رہی ہے ، کامران مرتضیٰ
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر