
خیبر پختون خواہ ایڈہاک ٹیچرز اور پی ٹی آئی رہنماوں کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق معاہدے پر علی محمد خان اور مراد سعید نے دستخط کیے ہیں۔
معاہدے کے تحت وزیر اعلی خیبر پختون اور صوبائی وزراء نے مطالبات پر عمل درآمد کی یقین دہانی کرائی ہے۔
سی پی فنڈ پر کل پشاور میں مزید مذاکرات ہوں گے، سی پی فنڈ سے متعلق قانونی مشیر سے مشاورت کر کے فیصلہ کیا جائے گا۔
معاہدہ پی ٹی آئی چئیرمین سیکرٹریٹ کے لیٹر ہیڈ پر جاری کیا گیا ہے جس کے بعد خیبر پختون خواہ کے ایڈہاک ٹیچرز نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
ینگ ٹیچرز ایسوسی ایشن خیبر پختون خواہ کے صدر عطا الرحمن کو بھی نوکری پر بحال کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ عطا الرحمان کی بحالی کو مظاہرین نے معاہدے میں شامل کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News