
صدر مملکت عارف علوی نے انتہائی اہم اعلان کردیا
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے آڈیٹر جنرل آف پاکستان محمد اجمل گوندل نے ملاقات کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے آڈیٹر جنرل آف پاکستان محمد اجمل گوندل نے ایوان صدر ملاقات کی جس میں آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے صدر مملکت کو وفاقی حکومت سول کے اکاؤنٹس کے بارے میں سالانہ رپورٹ پیش کی۔
دوسری جانب ڈاکٹر عارف علوی نے الیکشن ترمیمی بل ، 2022 ء اور نیب ترمیمی بل 2022 ء نظرِ ثانی کیلئے واپس بجھوا دیئے، صدر مملکت نے دونوں بل آئین کے آرٹیکل 75 کی شق ایک بی کے تحت واپس وزیر اعظم کو بھجوائے۔
صدر مملکت کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ اور اس کی کمیٹی / کمیٹیاں دونوں بلوں پر نظر ثانی اور تفصیلی غور کریں، صدر مملکت کو قانون سازی کی تجاویز کے متعلق مطلع نہ کر کے آئین کے آرٹیکل 46 کی خلاف ورزی کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ دونوں بل جلد بازی میں 26 مئی کو قومی اسمبلی اور 27 مئی کو سینیٹ سے منظور ہوئے، معاشرے کیلئے دور رس اثرات والی قانون سازی پر قانونی برادری اور سول سوسائٹی کے ساتھ مشاورت کی جانی چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ سمندر پار پاکستانی اپنی محنت سے کمائی دولت کے ذریعے ملکی ترقی و خوشحالی میں اپنا کردار ادا کرتے ہیں، سپریم کورٹ نے بھی 2018 اور 2014 میں سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ کے حق کی توثیق کی۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News