
اوکاڑہ کے نواحی گاؤں کے قریب پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک جبکہ 2 ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ کے ایک نواحی گاؤں میں چار مسلح ڈاکو علاقے میں لوٹ مار کر رہے تھے کہ اطلاع ملتے ہی متعلقہ پولیس موقع پر پہنچ گئی جن کو دیکھتے ہی ڈاکوؤں نے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے دو ڈاکو ہلاک ہو گئے جبکہ دو ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
پولیس کی بھاری نفری نے علاقہ کو گھیرے میں لے لیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فرار ڈاکوؤں کی تلاش جاری ہے جبکہ ہلاک ڈاکوؤں کی شناخت تاحال نہ ہو سکی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News