
اسد قیصر نے کہا کہ سپر ٹیکس لگا کر انڈسٹری کا گلا گھونٹ دیا گیا ہے، پی ٹی آئی دور میں انڈسٹریز میں سرمایہ کاری ہو رہی تھی۔
پروگرام نیشنل ڈیبیٹ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ بجٹ اجلاس ہو رہا ہے وزیراعظم اسمبلی میں نہیں آتے ہیں، ملک کے اوپر رحم کریں عوام میں جائیں اور الیکشن کرائیں۔
انہوں نے کہا کہ صاف اور شفاف انتخابات کراکر ملک کو صحیح قیادت کے حوالے کریں، اس ملک میں معیشت سب سے بڑا چیلنج بن چکا ہے۔
اسد قیصر نے مزید کہا کہ جب تحریک انصاف کو حکومت ملی تھی تو 20 دن کے زرمبادلہ رہ گئے تھے، عمران خان نے چین،قطر اور سعودی عرب کے دورے کئے، 12 بلین ڈالر مل گئے اور آئی ایم ایف کے پاس بھی نہیں جانا پڑا جبکہ اس وقت ملک کے ادارے دیوالیہ ہو چکے تھے۔
سابق اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ کورونا کے باوجود ہماری گروتھ 5.4 فیصد بڑھی، کسی ملک کے ساتھ دشمنی نہیں سب سے دوستی چاہتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News