اب حلقہ بندیوں میں تبدیلی کی قانون اجازت نہیں دیتا، پی پی کا دوٹوک مؤقف
سینیٹ انتخابات کے لیے پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز نے درخواستیں طلب کر لی ہیں۔
سینیٹر فرحت اللہ بابر نے اپنے بیان میں کہا کہ سینیٹ میں ٹیکنوکریٹ نشت پر انتخاب پیپلز پارٹی کے ٹکٹ کے امیدوار درخواستیں ارسال کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ درخواست 40 ہزار روپے کے بینک ڈرافٹ کے ساتھ 18 جون تک بلاول ہاؤس کراچی کے پتہ پر ارسال کی جائیں، درخواستیں صدر پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے نام بھیجی جائیں۔
انہوں نے کہا کہ درخواست کے ساتھ 40 ہزار روپے کا بینک ڈرافٹ پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے نام منسلک کیا جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
