وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے ) نے وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی گرفتاری کی اجازت طلب کرلی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کی اسپیشل کورٹ سینٹرل میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی جس میں دونوں شخصیات عدالت میں پیش ہوئیں۔
اسپیشل کورٹ سینٹرل کے جج اعجاز اعوان نے مقدمے کی سماعت کی۔
شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے وکیل امجد پرویز نے عبوری ضمانت کی توثیق پر دلائل دیے۔
سماعت کے دوران فاضل جج نے استفسار کیا کہ کیا ایف آئی اے کو شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی گرفتاری مطلوب ہے جس پر ایف آئی اے وکیل نے کہا کہ ہاں دونوں کی گرفتاری مطلوب ہے کیونکہ دونوں ملزمان شامل تفتیش نہیں ہوئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
