
زرداری ہاؤس کے باہر سرکاری اساتذہ احتجاج کرنے میں مصروف ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سرکاری اساتذہ زرداری ہاؤس کے باہر احتجاج کر رہے ہیں کہ ٹیچر سندھ کوٹہ کے تحت بحالی ملازمین کو مدت ملازمت 1966 کے تحت شمار کیا جائے۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ تمام بحالی ملازمین کی سنیارٹی لسٹ کا اجراء کیا جائے، بچوں کا مستقبل محفوظ کریں اور بڑھاپے میں ذلت سے بچائیں۔
ملازمین زرداری ہاؤس کے باہر بچوں کے ساتھ احتجاج کر رہے ہیں جن میں خواتین کی تعداد زیادہ ہے۔
مظاہرین نے بینرز اٹھا رکھے ہیں جس پر آصف علی زرداری سے اپیل کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News