
ترجمان ن لیگ خیبرپختونخوا و رکن صوبائی اسمبلی اختیار ولی خان نے کہا ہے کہ فیٹف کا پاکستان کو کلین چٹ دینا جمہوریت کی فتح کا دن ہے۔
اختیار ولی خان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جب تک سابقہ مسلط شدہ حکومت تھی تب تک ہم پر عالمی سطح پر بھی اعتبار مشکل تھا، انشاء اللہ پاکستان دوبارہ سے ایشین ٹائیگر بن کر نکلے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دہشت گردی کیخلاف اپنا موثر اور بھرپور کردار ادا کیا اور کر رہا ہے، عمران خان کا دور ایک سیاہ باب ڈراؤنا خواب تھا اب اس خواب سے پاکستان بیدار ہو گیا ہے، پاکستان کو مبارک ہو عمران خان اور بھارت کے عزائم خاک میں مل گئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News