Advertisement
Advertisement
Advertisement

سن لو مودی پاکستان کا ہر بچہ تمھارے لئے ایٹم بم بنے گا، سراج الحق

Now Reading:

سن لو مودی پاکستان کا ہر بچہ تمھارے لئے ایٹم بم بنے گا، سراج الحق
سراج الحق

سراج الحق نے کہا ہے کہ سن لو مودی پاکستان کا ہر بچہ تمھارے لئے ایٹم بم بنے گا۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے ناموس رسالت مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نبی کریم کی بدولت کائنات ہے، مسلمان نبی کریم کی ناموس پر مر مٹنے کیلئے تیار ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی ترجمانوں کی نبیؐ کی شان میں گستاخی پر بھارتی سفیر کو ملک بدر کیا جائے جبکہ بی جے پی کے ترجمانوں کی گستاخی پرسزا اور بھارتی حکومت کے معافی مانگنے تک بائیکاٹ جاری رکھا جائے۔

 سراج الحق نے کہا کہ اسلامی ممالک بھارت کا سماجی، معاشی اور سفارتی بائیکاٹ کریں اور او آئی سی بھارتی حکومت کی اسلام مخالف سرگرمیوں کا فوری نوٹس لے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ بھارت کی ناقابل برداشت حرکت پر حکمرانوں کا نرم موقف 22کروڑ مسلمانوں کی توہین ہے۔

Advertisement

سراج الحق کا کہنا تھا کہ محض پارلیمنٹ میں قرارداد پاس کرنے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا، جماعت اسلامی کل بھارتی سفارت خانے تک مارچ کرے گی۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سن لو مودی پاکستان کا ہر بچہ تمھارے لئے ایٹم بم بنے گا، کل اسلام آباد میں انڈین سفارت خانے تک احتجاج کیا جا ئیگا۔

انہوں نے کہا کہ حکمران اپنے بچوں، اثاثوں اور کرسی کیلئے فکر مند ہیں، حکمرانوں نے ابھی تک انڈیا کو منہ توڑ جواب نہیں دیا۔

سراج الحق نے یہ بھی کہا کہ انڈیا کشمیر میں دہشت گردی کر رہا ہے، حکمرانوں نے اگر غیرت ایمانی کا مظاہرہ نہ کیا تو ان کی کرسی دریا برد کر دیں گے۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مزید کہا کہ اسلامی دنیا کے حکمران امت کے جذبات کی حقیقی ترجمانی کریں جبکہ اقوام متحدہ ہندوستان کی رکنیت ختم کرے اور انشاء اللہ ہماری تحریک جاری رہیگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر