Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملک کی معاشی صورتحال کی ابتری کا ذمہ دار عمران خان ہے، شرجیل میمن

Now Reading:

ملک کی معاشی صورتحال کی ابتری کا ذمہ دار عمران خان ہے، شرجیل میمن

شرجیل میمن نےکہا ہے کہ ملک کی معاشی صورتحال کی ابتری کا ذمہ دار عمران خان ہے۔

صوبائی وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ شرجیل میمن نے انٹراسٹی بس سروس پراجیکٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج پیپلز پارٹی بس سروس کے تحت کہ پہلا ٹیسٹ رن ہے۔

انہوں نے کہا کہ بسیں کراچی کے عوام کو آرام دہ سفر کے لئے لائی گئی ہیں، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی خصوصی ہدایت پر پیپلز پارٹی بس سروس کو تیزی سے مکمل کر رہے ہیں

 شرجیل میمن نے یہ بھی کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی صدارت یہ منصوبہ جاری ہے، محکمہ ٹرانسپورٹ کے حکام چھٹی کے دن بھی کام کر رہے ہیں۔

صوبائی وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کراچی کے عوام کو بہترین ٹرانسپورٹ دینے پر ترجیح ہے، یہ بس سروس پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کی طرف سے تحفہ ہے، مزید بسیں جلد چین سے پہنچیں گی۔

Advertisement

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت اور وزیراعلیٰ سندھ نے جلد منصوبہ کو مکمل کرنے کی ہدایت ہے، بس منصوبہ میں مزید تاخیر نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی معاشی صورتحال کی ابتری کا ذمہ دار عمران خان ہے، عمران خان کے دور حکومت میں زیادہ سے زیادہ قرضے لیے گئے۔

صوبائی وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ نے یہ بھی کہا کہ عمران خان کے حالیہ بیانات پر عوام میں شدید غصے میں ہے، عمران خان پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والے کی آنکھ نکال دینگے۔

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی سیکنڈ ٹیئر لیڈرشپ واضح کرے کہ وہ ملک کے خلاف بیانات پر عمران خان کے ساتھ ہے یا الگ ہے۔

صوبائی وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا کہ انٹراسٹی بس سروس پراجیکٹ کی تقریب میں شرجیل میمن کے ہمراہ وزیر محنت سعید غنی ، معاون خصوصی وقار مہدی بھی موجود تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
مذاکرات کے دوران دراندازی ناقابل قبول ، سیکیورٹی ذرائع کا شدید ردعمل
استنبول مذاکرات میں پیشرفت نہ ہو سکی ، دہشتگردوں کی سرپرستی منظور نہیں ، پاکستان کا دوٹوک موقف
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
بنوں میں دہشتگردی کی بڑی کوشش ناکام ، 20 کلو وزنی آئی ای ڈی نا کارہ بنا دی گئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر