
کراچی سمیت سندھ بھر میں توانائی بچت مہم کے سلسلے میں جاری نوٹیفکیشن میں ترمیم کر دی گئی ہے۔
محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق ہفتے کے روز کاروباری پابندیوں کا اطلاق نہیں ہوگا جبکہ ہفتے کو دکانیں کھولنے کے اوقات کار کی پابندی بھی نہیں ہوگی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اتوار سے جمعہ ہوٹل،ریسٹورنٹ،کافی شاپ رات11 کے بجائے ساڑھے 11بجے بند ہوں گے۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق صوبے بھر کے ہوٹل ،ریسٹورنٹ ، کافی شاپ رات 11 بجے بند کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔
ملک بھر میں بجلی کی بچت کے لیے وفاقی کابینہ کے فیصلے کے بعد صوبوں نے توانائی بچت مہم پرعملدرآمد شروع کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News