Advertisement
Advertisement
Advertisement

موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے ہمیں اپنے رویوں میں تبدیلی لانی ہوگی، چیئرمین سینیٹ

Now Reading:

موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے ہمیں اپنے رویوں میں تبدیلی لانی ہوگی، چیئرمین سینیٹ
چیئرمین سینیٹ

چیئرمین سینیٹ نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے ہمیں اپنے رویوں میں تبدیلی لانی ہوگی۔

ماحولیات کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ عالمی یوم ماحولیات منانے کا مقصد ماحولیات کے حوالے سے بیداری پیدا کرنا اور تحفظ فراہم کرنا ہے۔

صادق سنجرانی کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں کے لحاظ سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہے۔

چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے حکومت اور پاکستانی عوام کو شدید چیلنجز درپیش ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایوان بالا نے ماحول دوست اقدامات کی ہمیشہ حوصلہ افزائی کی ہے گلوبل وارمنگ اور موسمیاتی تبدیلی جیسے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ہمیں اپنے رویوں اور طرز زندگی میں تبدیلی لانی ہوگی۔

Advertisement

صادق سنجرانی کا کہنا تھا کہ اپنے آنے والی نسلوں کی حفاظت کیلئے زیادہ سے زیادہ درخت لگانا ناگزیر ہے، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے ہمیں اپنے رویوں میں تبدیلی لانی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے ہماری سماجی زندگی پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں جن کا ہم سب کو مل کر مقابلہ کرنا ہوگا۔

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے مزید کہا کہ بحیثیت قوم ہر پاکستانی کو گلوبل وارمنگ کے خطرات سے بچنے اور ماحول کی بہتری کیلئے درخت لگانے چاہیے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کرکٹ کو ترجیح دی ، کھیل میں سیاست کا دخل نہیں ہونا چاہیے ، محسن نقوی
ایشیا کپ،میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے معافی مانگ لی
پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز کے بارہویں جماعت کے نتائج 2025 کی تاریخ اور وقت کا اعلان
شہر قائد میں چینی کے نرخ کیا ہوں گے؟ کمشنر کراچی نے بتا دیا
پاکستان اور یو اے ای کا میچ میں ایک گھنٹے تاخیر کا شکار،قومی ٹیم ہوٹل سے اسٹیڈیم پہنچ گئی
گھریلو صارفین کو ایل این جی کنکشنز دینے کا معاملہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر