پیسکو حکام نے لوڈشیڈنگ دورانیہ کم کرنے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
ڈپٹی اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی محمود جان کی زیر صدارت پیسکو کے اجلاس کا انعقاد ہوا جس میں غیر اعلانیہ اور طویل لوڈشیڈنگ پر بحث و اظہار تشویش کیا گیا۔
اجلاس میں اراکین نے چیف ایگزیکٹیو پیسکو سے فوری طور پر لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔
منعقدہ اجلاس میں ایم پی ایز نے ناروا لوڈ شیڈنگ ختم نہ کرنے کی صورت میں انتہائی اقدام اٹھانے کا عندیہ دیا۔
اس موقعے پر پیسکو حکام نے لوڈشیڈنگ کی بڑی وجہ طلب و رسد میں نمایاں فرق کو قرار دیتے ہوئے لوڈشیڈنگ دورانیہ کم کرنے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
