Advertisement
Advertisement
Advertisement

جنگل کی آگ نباتات اور حیوانات کو نقصان پہنچاتی ہے، صدر مملکت

Now Reading:

جنگل کی آگ نباتات اور حیوانات کو نقصان پہنچاتی ہے، صدر مملکت
صدر مملکت

صدر مملکت نے کہا ہے کہ جنگل کی آگ نباتات اور حیوانات کو نقصان پہنچاتی ہے۔

اپنے ایک بیان میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ملک کے مختلف حصوں میں جنگلات میں آگ لگنے کے بڑھتے ہوئے واقعات پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ جنگلات میں آگ کے واقعات موسمیاتی تبدیلی پر اس کے منفی اثرات کو مزید بڑھا رہے ہیں۔

صدر مملکت نے یہ بھی کہا کہ اس طرح کے واقعات قوم کو بہت زیادہ مالی نقصان پہنچا رہے ہیں جبکہ ان واقعات سے نباتات،حیوانات اور عوام کی جان و مال کو شدید خطرات لاحق ہو رہے ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس طرح کے واقعات جنگلی جانوروں کو ختم کرتی ہے، پرندوں کی پناہگاہیں تباہ کرتی ہے جبکہ یہ زمین کی زرخیزی کو نقصان پہنچاتی ہے جس سے سبزے کی نشوونما پر منفی اثر پڑتا ہے۔

Advertisement

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ ان واقعات سے فضا میں کاربن ڈائی آکسائڈ کی سطح میں بھی اضافہ ہوتا ہے، واقعات کو سادہ احتیاطی تدابیر اختیار کر کے روکا جا سکتا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ متعلقہ حکام جنگلات میں آگ لگنے کے واقعات کو کم کرنے کے لیے باہمی ہم آہنگی کو مضبوط بنائیں جبکہ آگ پر قابو پانے اور ان واقعات کی روک تھام دونوں میں سرمایہ کاری کی جائے۔

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ فائر مینجمنٹ کی طریقوں کو مکمل نافذ کیا جائے، ان واقعات کے ڈیٹا اکٹھا کرنے اور اس کے تجزیے کے نظام کو بہتر بنایا جائے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مزید کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کے تعاون کو یقینی بنا کر ان واقعات کی روک تھام کی حکمت عملی پر توجہ دیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان کے انرجی سیکٹر میں بڑی پیشرفت؛ ترکی کی نیشنل آئل کمپنی کی انٹری
اسلام آباد میں معمولاتِ زندگی بحال، وفاقی پولیس کا شہر بھر سے رکاوٹیں ہٹانے کا فیصلہ
سعد رضوی کے گھر پر چھاپے میں برآمدگی کی تفصیل جاری
ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ؛ معاشی شرح نمو 3.6 فیصد رہنے کا امکان
نارتھ ایسٹ پمپنگ اسٹیشن پر K-II لائن کی مرمت کا کام شروع
ٹی ایل پی واقعے پر جعلی خبروں کے خلاف بڑا ایکشن شروع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر