آئی جی سندھ نے کہا ہے کہ مون سون بارشوں کے امکان کے پیش نظر رین ایمرجینسی اور ٹریفک پلان کو فی الفور ترتیب دیا جائے۔
تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے متوقع مون سون بارشوں کے امکان کے پیش نظر پولیس کو باہم مشاورت کے ساتھ ٹھوس حکمت عملی اور لائحہ عمل پر مشتمل رین ایمرجینسی/ٹریفک کی ترتیب کی باقاعدہ ہدایات جاری کر دی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مرتب کردہ رین/ٹریفک ایمرجینسی پلان پر اسکی روح کے مطابق عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے جس کے تحت بارشوں کے باعث ذیرآب آجانے والی سڑکوں کے لئے متبادل روٹس اور ان کی تشہیر،نشیبی علاقوں کی شاہراہوں/گلیوں/محلوں سے پانی کی نکاسی کے لیے تمام تراقدامات اور متعلقہ اداروں سے روابط، بارشوں کے پانی سے سڑکوں پرخراب ہوجانے والی گاڑیوں کو فوری ہٹا کر سڑکوں کو کلیئر کرنے کے اقدامات کو بھی یقینی بنایا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ پلان کے مطابق تمام ایس ایس پیز ضلعی/ٹریفک متعلقہ ایس ایچ اوز/سیکشن افسران کو علاقوں میں موجودگی کا پابند بنائیں گے تاکہ ممکنہ بارشوں کے باعث جن سڑکوں پرٹریفک دباؤ بڑھ رہا ہو انہیں باقاعدہ حکمت عملی کے تحت نا صرف کم کیا جا سکے بلکہ ٹریفک جام کے دوران ممکنہ جرائم کی روک تھام بھی کی جا سکے۔
آئی جی سندھ نے ہدایات جاری کیں کہ ممکنہ بارشوں کے نتیجے میں خراب ہونے والی گاڑیوں کے باعث متاثرہ شہریوں کی رہنمائی اورمعاونت کے عمل کو بھی پلان کا حصہ بنایا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ مرتب کیئے جانیوالے پلان کے تحت ٹریفک سگنلز،چوراہوں، یوٹرنز،ٹریفک جنکشنز وغیرہ پر ٹریفک ہولیس افسران اور جوانوں کی تعیناتی کو بھی یقینی بنایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ بھر کے تمام وائرلیس کنٹرول رومز/ٹریفک پولیس کنٹرول پر تمام علاقوں میں بارشوں کی صورتحال/ریسکیوورکنگ/سڑکوں پرٹریفک صورتحال کی لمحہ بہ لمحہ رپورٹنگ کے عمل کو بھی پلان میں شامل کیا جائے۔
علاوہ اذیں ٹریفک ہیلپ لائن رہنما 1915 سے شہریوں کی رہنمائی کے عمل کو مذید مؤثر اور مربوط بنانیکے بھی تمام تر اقدامات کیئے جائیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
