کڈنی ہلزریفرنس میں سلیم مانڈوی والا کو نوٹس جاری
سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی تاخیری حربے استعمال کر کے انصاف سے بھاگ رہی ہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کہ غریبوں کے علاج کے لیے ملنے والی رقم بھی پی ٹی آئی کے فنڈ میں منتقل کی گئی۔
سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) میں پی ٹی آئی کے خلاف ممنوعہ فارن فنڈنگ کا کیس زیر سماعت ہے جبکہ الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی کے خلاف مقدمہ 2018 سے بھی پہلے کا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی تاخیری حربے استعمال کر کے انصاف سے بھاگ رہی ہے جبکہ پی ٹی آئی الیکشن کمیشن پر فیصلہ سنانے سے روکنے کے لیے دباؤ ڈال رہی ہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما سینیٹر سلیم مانڈوی والا کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن میں فارن فنڈنگ سے متعلق شکایت پی ٹی آئی کے بانی ممبر نے کی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
