
وفاقی بجٹ میں یکم جولائی سے موبائل فونز کی درآمد پر 100 روپے سے 16 ہزار روپے تک لیوی عائد ہوگی۔
بجٹ دستاویز کے مطابق 30 ڈالر کے موبائل فون پر 100 روپے لیوی عائد ہوگی جبکہ30 ڈالر سے 100 ڈالر مالیت کے موبائل فونز پر 200 روپے لیوی عائد ہوگی۔
200 ڈالر کے درآمدی موبائل فون پر 600 روپے لیوی عائد ہوگی جبکہ 350 ڈالر مالیت کے موبائل فونز پر 1800 روپے لیوی اور 500 ڈالر کے موبائل فون پر چار ہزار لیوی عائد ہوگی۔
بجٹ میں 700 ڈالر مالیت کے موبائل فون پر آٹھ ہزار روپے لیوی عائد ہوگی جبکہ 701ڈالر مالیت کے موبائل فون پر 16 ہزار لیوی عائد کی گئی ہے۔
بجٹ میں سنیما، فلم پروڈکشن اور پوسٹ پروڈکشن کے درآمدی آلات پر ڈیوٹی ختم کر دی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News