
صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے صوبہ پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہونے پر تمام افسران کو الرٹ کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر میں ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبائی وزیر نے صوبہ بھر میں کورونا وائرس کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا۔
اجلاس میں متعلقہ افسران نے صوبائی وزیر کو صوبہ بھر میں کورونا وائرس کی صورتحال کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔
اس موقعے پر خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ کورونا وائرس کے کیسز کی مثبت شرح میں اضافے کے باعث تمام افسران کو الرٹ کر دیا ہے، پنجاب میں کورونا کی صورتحال کو تفصیلی مانیٹر کیا جا رہا ہے۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ عوام کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے حفاظتی تدابیر سختی سے اپنائیں، شہری دفاتراور بازاروں میں سختی سے ماسک کی پابندی کو یقینی بنائیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں کے ہیلتھ کیئر ورکرز کی کورونا ویکسین کو یقینی بنایا جائے اور عوام سے بھی کورونا ویکسین لازمی لگوانے کی اپیل کرتے ہیں۔
اجلاس میں سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان، ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل ڈاکٹرعاصم الطاف، ڈاکٹرمختاراعوان، ڈاکٹرشاہدحسین مگسی، خالد شریف ودیگرافسران نے شرکت کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News