Advertisement
Advertisement
Advertisement

نالوں کی صفائی کیلئے کروڑوں روپے مختص ہونے کے باوجود کراچی کے ڈوبنے کا خدشہ

Now Reading:

نالوں کی صفائی کیلئے کروڑوں روپے مختص ہونے کے باوجود کراچی کے ڈوبنے کا خدشہ

 شہر قائد میں نالوں کی صفائی  کے لیے کروڑوں روپے بجٹ میں مختص ہونے کے باوجود کراچی کے ڈوبنے کا خدشہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے حالیہ مون سون سیزن میں  کراچی  میں معمول سے 30 فیصد زائد بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔

کراچی میں آج یکم جولائی سے 5 جولائی تک مون سون کے پہلے اسپیل کی پیشگوئی کی گئی ہے  تاہم حکومت کی جانب سے 60  کروڑ روپے کا بجٹ نالوں کی صفائی کے نام پر اڑانے کے باوجود شہر خطرے میں ہے۔

کراچی کے چھوٹے بڑے برساتی نالوں کی مکمل صفائی  ابھی تک نہیں کی جاسکی ہے۔شہر کے 50 فیصد چھوٹے نالے صفائی کے بعد پھر کچرے سے بھر گئے ہیں۔

شہر بھر کے نالے  دوبارہ چوک ہوجانے کی بڑی وجہ ان پر قائم کچرا کنڈیاں ہیں۔عوام کی جانب سے بھی پابندی کے باوجود  نالوں میں کچرا پھینکا جارہا ہے۔

Advertisement

شہری انتظامیہ کی جانب سے نالوں میں کچرا پھینکنے والوں کے خلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر موثر کارروائی سامنے نہ آسکی۔

کے ایم سی  کی جانب سے شہر کے 41بڑے اور 514 چھوٹے نالے 90 فیصد  تک صاف کرنے کا دعویٰ  کیا  گیا ہے تاہم بڑے برساتی نالوں کے چوکنگ پوائنٹس تاحال کلیئر نہیں کیے جاسکے ہیں۔

کے ایم سی حکام  نے توقع  ظاہر کی ہے کہ نالے  60 سے 70ملی میٹر بارش کا بوجھ اٹھالیں گے لیکن 80 ملی میٹر سے زائد بارش ہونے پر کئی علاقے زیر آب آسکتے ہیں۔

ضلع کورنگی، کیماڑی وسطی اور جنوبی کے نالوں پر تجاوزات بھی بدستور قائم ہیں۔ بیشتر نالوں کا انفرا اسٹرکچر بھی انتہائی خستہ حال ہے، صفائی کے دوران ان حفاظتی دیواریں گرا دی گئی ہیں۔

کئی مقامات پر ٹوٹے نالے اور کھلے مین ہول عوام کے لیے خطرہ بنے ہوئے ہیں۔ کھلے نالوں کے باعث گاڑیوں اور موٹرسائیکل سواروں کے نالے میں گرنے کی امکانات موجود ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اردن، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی شاہ عبداللہ دوم سے ملاقات، دفاعی و سلامتی تعاون بڑھانے پر اتفاق
واپڈا کا حب کینال 48 گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ، شہر قائد میں پانی کی فراہمی معطل رہنے کا امکان
الجومَیع کی دیوانگی، کراچی کو یرغمال بنالیا گیا، ریاستِ پاکستان کی عزت داؤ پر
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر